کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ جب نبی ﷺ خطبہ ارشاد فرماتے تو
حدیث نمبر: 469
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَطَبَ اسْتَنَدَ إِلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ، فَلَمَّا صُنِعَ لَهُ الْمِنْبَرُ فَاسْتَوَى عَلَيْهِ اضْطَرَبَتْ تِلْكَ السَّارِيَةُ كَحَنِينِ النَّاقَةِ حَتَّى سَمِعَهَا أَهْلُ الْمَسْجِدِ، حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَنَقَهَا فَسَكَتَتْ.
حافظ محمد فہد
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ جب نبی ﷺ خطبہ ارشاد فرماتے تو مسجد کے ستونوں میں سے ایک تنے کے ساتھ ٹیک لگاتے۔ جب آپ ﷺ کے لیے منبر بنا دیا گیا اور آپ اس پر تشریف فرما ہوئے تو یہ ستون بے چین ہو گیا جیسے اونٹنی کا چھوٹا بچہ بے چین ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ مسجد والوں نے اس کی بے چینی کو سنا حتی کہ رسول اللہ ﷺ منبر سے نیچے تشریف لائے اور اس کو دلاسہ دیا (پیار کیا)۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 469
تخریج حدیث اخرجه البخاري، الجمعة، باب الخطبة على المنبر (918) ، (2095)۔