کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عبید اللہ بن ابی رافع رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 450
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّهُ قَرَأَ فِي الْجُمُعَةِ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ وَإِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: فَقُلْتُ لَهُ: قَدْ قَرَأْتُ بِسُورَتَيْنِ كَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي الْجُمُعَةِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ بِهِمَا.
حافظ محمد فہد
عبید اللہ بن ابی رافع رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نماز جمعہ میں سورۃ جمعہ اور ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ﴾ پڑھیں۔ عبید اللہ کہتے ہیں: میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ نے وہی دو سورتیں پڑھی ہیں جنہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ جمعہ کی نماز میں پڑھا کرتے تھے“، تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ بھی ان دونوں کی قرآت کرتے تھے۔“