کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کے
حدیث نمبر: 446
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رَفِيعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: خَطَبَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ، مَنْ يَعْصِهِمَا فَقَدْ غَوَى. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْكُتْ فَبِئْسَ الْخَطِيبُ أَنْتَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ، وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ غَوَى، وَلَا تَقُلْ: مَنْ يَعْصِهِمَا . أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
حافظ محمد فہد
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کے پاس خطبہ پڑھا اور کہا: ”جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے ہدایت پائی، اور جس نے ان دونوں کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا“، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”خاموش ہو جا، تو برا خطیب ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے (خطبہ پڑھا اور) فرمایا: ”جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی اس نے ہدایت پائی اور جس نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہوا“، پھر اس آدمی سے کہا: ”اس طرح نہ کہہ کہ جس نے ان دونوں کی نافرمانی۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 446
تخریج حدیث صحيح من غير هذا الطريق: اخرجـہ مسلم، الجمعۃ، باب تخفيف الصلاة والخطبة، رقم: 870۔