کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عمرو بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا تو اپنے خطبہ میں
حدیث نمبر: 445
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرٌو: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ: أَلَا إِنَّ الدُّنْيَا عَرَضٌ حَاضِرٌ يَأْكُلُ مِنْهَا الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، أَلَا وَإِنَّ الْآخِرَةَ أَجَلٌ صَادِقٌ يَقْضِي فِيهَا مَلِكٌ قَادِرٌ، أَلَا وَإِنَّ الْخَيْرَ كُلَّهُ بِحَذَافِيرِهِ فِي الْجَنَّةِ، أَلَا وَإِنَّ الشَّرَّ كُلَّهُ بِحَذَافِيرِهِ فِي النَّارِ، فَأَلَّا وَاعْلَمُوا وَأَنْتُمْ مِنَ اللَّهِ عَلَى حَذَرٍ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ مُعْرَضُونَ عَلَى أَعْمَالِكُمْ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ [الزَّلْزَلَةِ: 7-8] .
حافظ محمد فہد
عمرو بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا تو اپنے خطبہ میں فرمایا: ”خبردار دنیا ایک پیشکش ہے جس سے اچھے اور برے کھاتے ہیں، خبردار بے شک آخرت سچا وعدہ ہے جس میں قدرت رکھنے والا بادشاہ فیصلہ کرے گا۔ خبردار! نیکی (اپنے) تمام (اجزاء کے ساتھ) جنت میں ہے، اور برائی ساری کی ساری جہنم میں ہے۔ خبردار! تم جان لو اور تم اللہ کے ہاں ایک اندازے پر ہو، اور تم یقین رکھو کہ تم اپنے اعمال پر پیش کیے جاؤ گے۔ جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا، اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہوگی وہ (بھی) اسے دیکھ لے گا۔“