کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا تو پڑھا:
حدیث نمبر: 444
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبَانِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا فَقَالَ: "إِنَّ الْحَمْدُ لِلَّهِ نَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنَسْتَهْدِيهِ وَنَسْتَنْصِرُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا، وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشَدَ، وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ غَوَى حَتَّى يَفِيءَ إِلَى أَمْرِ اللَّهِ" .
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک دن خطبہ ارشاد فرمایا تو پڑھا: ”بے شک سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، ہم اس سے مدد مانگتے ہیں اور اس سے بخشش طلب کرتے ہیں، اور اس سے ہدایت طلب کرتے ہیں، اور اس سے مدد مانگتے ہیں۔ اور ہم اپنی جانوں کی برائیوں سے اس کی پناہ میں آتے ہیں، اور اپنے برے اعمال سے، جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں، اور جسے وہ راستے سے ہٹا دے اس کے لیے کوئی بھی رہبر نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ معبودِ برحق صرف اللہ ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔ جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی وہ ہدایت پا گیا، اور جس نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کی وہ گمراہ ہو گیا یہاں تک کہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔“