کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عبداللہ بن سعد بن ابی سرح رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے ابوسعید الخدری رضی اللہ
حدیث نمبر: 433
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عِيَاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي [ ص: 22 ] سَرْحٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ جَاءَ وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَجَاءَ إِلَيْهِ الْأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوهُ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ حَتَّى صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا قَضَيْنَا الصَّلَاةَ أَتَيْنَاهُ، فَقُلْنَا: يَا أَبَا سَعِيدٍ، كَادَ هَؤُلَاءِ أَنْ يَفْعَلُوا بِكَ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ لَأَدَعَهَا لِشَيْءٍ بَعْدَ شَيْءٍ رَأَيْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَاءَ رَجُلٌ وَهُوَ يَخْطُبُ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ، فَقَالَ: "أَصَلَّيْتَ" ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: "فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" ، قَالَ: ثُمَّ حَثَّ النَّاسَ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَأَلْقَوْا ثِيَابًا فَأَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا الرَّجُلَ ثَوْبَيْنِ. فَلَمَّا كَانَتِ الْجُمُعَةُ الْأُخْرَى جَاءَ الرَّجُلُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَصَلَّيْتَ" ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: "فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" ، ثُمَّ حَثَّ النَّاسَ عَلَى الصَّدَقَةِ يَعْنِي: فَطَرَحَ، يَعْنِي: ذَلِكَ الرَّجُلُ أَحَدَ ثَوْبَيْهِ فَصَاحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: "خُذْهُ خُذْهُ" ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "انْظُرُوا إِلَى هَذَا جَاءَ تِلْكَ الْجُمُعَةَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ فَأَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ فَطَرَحُوا ثِيَابًا فَأَعْطَيْتُهُ مِنْهَا ثَوْبَيْنِ فَلَمَّا جَاءَتِ الْجُمُعَةُ أَمَرْتُ النَّاسَ بِالصَّدَقَةِ فَجَاءَ فَأَلْقَى أَحَدَ ثَوْبَيْهِ". أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن سعد بن ابی سرح رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ آئے جبکہ مروان کھڑا خطبہ دے رہا تھا تو انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں، پولیس والے ان کو بٹھانے کے لیے آئے، تو انہوں نے بیٹھنے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ دو رکعتیں مکمل پڑھ لیں۔ جب ہم نے نماز مکمل کی تو ہم ان کے پاس آئے۔ ہم نے کہا: ”اے ابوسعید! قریب تھا کہ یہ لوگ آپ کے ساتھ زیادتی کرتے“، تو ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے جو عمل رسول اللہ ﷺ سے دیکھا اسے کسی اور وجہ سے نہیں چھوڑ سکتا۔ میں نے نبی ﷺ کو دیکھا آپ خطبہ دے رہے تھے کہ پراگندہ حالت والا ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا۔ آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”کیا تو نے (تحیۃ المسجد) پڑھی؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو رکعتیں پڑھ“۔ ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دلائی تو انہوں نے کپڑے (صدقہ میں) دیے۔ ان کپڑوں میں سے رسول اللہ ﷺ نے اس آدمی کو دو کپڑے دیے۔ جب دوسرا جمعہ آیا، وہ آدمی پھر آیا اور نبی ﷺ خطبہ دے رہے تھے۔ نبی ﷺ نے اسے کہا: ”کیا تو نے نماز پڑھی؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”دو رکعتیں پڑھو“۔ پھر لوگوں کو صدقہ کی ترغیب دلائی تو اس آدمی نے بھی اپنا ایک کپڑا اتار کر بطور صدقہ پھینک دیا، رسول اللہ ﷺ نے اسے پکارا اور فرمایا: ”اس کو اٹھا لے، اس کو اٹھا لے“۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس آدمی کی طرف دیکھو، یہ پچھلے جمعہ کو پراگندہ حالت میں آیا تو میں نے لوگوں کو صدقہ کا حکم دیا، لوگوں نے کپڑے دیے تو میں نے ان میں سے اسے بھی دو کپڑے دے دیے۔ اور یہ اس جمعہ کو آیا، میں نے لوگوں کو صدقہ کا حکم دیا تو اس نے بھی اپنے دو کپڑوں میں سے ایک دے دیا ہے۔“