کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: مالک بن ابی عامر سے روایت ہے کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اپنے خطبہ جمعہ میں
حدیث نمبر: 430
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى [ ص: 20 ] عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ: فِي خُطْبَتِهِ، قَلَّمَا يَدَعُ ذَلِكَ إِذَا خَطَبَ: إِذَا قَامَ الْإِمَامُ أَنْ يَخْطُبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَاسْتَمِعُوا وَأَنْصِتُوا، وَإِنَّ لِلْمُنْصِتِ الَّذِي لَا يَسْمَعُ مِنَ الْحَظِّ، مِثْلَ مَا لِلسَّامِعِ الْمُنْصِتِ، وَإِذَا قَامَتِ الصَّلَاةُ فَاعْدِلُوا الصُّفُوفَ، وَحَاذُوا بِالْمَنَاكِبِ، فَإِنَّ إِعْدَالَ الصُّفُوفِ مِنْ تَمَامِ الصَّلَاةِ، ثُمَّ لَا يُكَبِّرُ عُثْمَانُ حَتَّى يَأْتِيَهُ رِجَالٌ قَدْ وَكَلَهُمْ بِتَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ، فَيُخْبِرُونَهُ بِأَنْ قَدِ اسْتَوَتْ فَيُكَبِّرُ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ إِيجَابِ الْجُمُعَةِ.
حافظ محمد فہد
مالک بن ابی عامر سے روایت ہے کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اپنے خطبہ جمعہ میں اکثر فرماتے کہ جب امام جمعہ کے دن خطبہ کے لیے کھڑا ہو تو تم خاموش رہو اور غور سے سنو، اور وہ خاموش رہنے والا جو غور سے نہیں سنتا اس کے لیے بھی خاموش رہ کر غور سے سننے والے جتنا ثواب ہے۔ اور جب نماز کھڑی ہو جائے تو اپنی صفوں کو برابر کر لیا کرو اور کندھے ساتھ ملالیا کرو، کیونکہ صفوں کو برابر کرنا نماز کے مکمل ہونے سے ہے، پھر عثمان رضی اللہ عنہ اس وقت تک تکبیر تحریمہ نہ کہتے جب تک وہ لوگ جنھیں انہوں نے صفوں کی درستگی کی خاطر صفوں میں بھیجا ہوتا، آکر نہ کہتے کہ صفیں درست ہو چکیں، جب اطلاع ملتی پھر تکبیر تحریمہ کہتے۔