کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: سائب بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عبدالرحمن التیمی سے طلحہ رضی
حدیث نمبر: 395
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ: أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ التَّيْمِيَّ عَنْ صَلَاةِ طَلْحَةَ، فَقَالَ: إِنْ شِئْتَ أَخْبَرْتُكَ عَنْ صَلَاةِ عُثْمَانَ، قَالَ: قُلْتُ لَأَغْلِبَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَى الْمَقَامِ، فَقُمْتُ فَإِذَا بِرَجُلٍ يَزْحَمُنِي مُتَقَنِّعًا فَنَظَرْتُ فَإِذَا عُثْمَانُ قَالَ: فَتَأَخَّرْتُ عَنْهُ فَصَلَّى فَإِذَا هُوَ يَسْجُدُ سُجُودَ الْقُرْآنِ حَتَّى إِذَا قُلْتُ: هَذِهِ هَوَادِي الْفَجْرِ فَأَوْتَرَ بِرَكْعَةٍ لَمْ يُصَلِّ غَيْرَهَا.
حافظ محمد فہد
سائب بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عبدالرحمن التیمی سے طلحہ رضی اللہ عنہ کی نماز سے متعلق دریافت کیا، تو عبدالرحمن التیمی نے کہا اگر تو چاہے تو میں تجھے عثمان رضی اللہ عنہ کی نماز سے متعلق بتاؤں۔ فرمایا میں نے کہا ایک جگہ رات کا وقت ہو گیا اچانک میں اٹھا تو ایک آدمی جو سر ڈھانپے ہوئے تھا مجھ سے ٹکرایا، میں نے دیکھا تو وہ عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ میں ان سے پیچھے ہو گیا انہوں نے نماز پڑھی، تو وہ قرآن کے سجدے کرتے یہاں تک کہ میں نے کہا: فجر طلوع ہو رہی ہے تو انہوں نے ایک رکعت وتر کے علاوہ کچھ نہ پڑھا۔