کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کی زوجہ
حدیث نمبر: 382
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ أَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَهِيَ خَالَتُهُ، قَالَ: فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ، فَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا، فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ أَوْ قَبْلَهُ بِقَلِيلٍ، أَوْ بَعْدَهُ بِقَلِيلٍ اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ يَمْسَحُ وَجْهَهُ بِيَدِهِ ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الْآيَاتِ الْخَوَاتِمَ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى شَنٍّ مُعَلَّقٍ فَتَوَضَّأَ، فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَمَا صَنَعَ ثُمَّ قُمْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى رَأْسِي، وَأَخَذَ بِأُذُنِي الْيُمْنَى يَفْتِلُهَا، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَوْتَرَ، ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّى جَاءَ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الصُّبْحَ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ اور اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر گزاری۔ فرمایا: میں تکیہ کے عرض میں لیٹ گیا، اور رسول اللہ ﷺ اور آپ کی اہلیہ اس کے طول میں لیٹ گئے، رسول اللہ ﷺ سو گئے حتی کہ جب آدھی رات کا وقت ہوا یا اس سے تھوڑی دیر پہلے یا تھوڑی دیر بعد آپ بیدار ہوئے اور اپنے ہاتھوں سے چہرے سے نیند کو دور کرنے لگے، پھر آپ نے سورہ آل عمران کی آخری دس آیتیں پڑھیں، پھر آپ ایک (کھونٹی پر) لٹکی ہوئی مشک کی طرف گئے اور اس سے خوب اچھی طرح وضو کیا۔ پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں بھی اٹھ کھڑا ہوا اور اسی طرح کیا جس طرح نبی ﷺ نے کیا تھا۔ پھر میں آپ کے (بائیں) پہلو میں کھڑا ہو گیا، رسول اللہ ﷺ نے اپنا داہنا ہاتھ میرے سر پر رکھا، اور میرا دایاں کان پکڑ کر اسے مروڑنے لگے، آپ نے دو رکعتیں پڑھیں، اس کے بعد پھر دو رکعتیں پڑھیں، اس کے بعد پھر دو رکعتیں پڑھیں، اس کے بعد پھر دو رکعتیں پڑھیں، اس کے بعد پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر آپ نے وتر پڑھا اور لیٹ گئے۔ حتی کہ مؤذن آیا تو آپ نے اٹھ کر دو ہلکی سی رکعتیں پڑھیں پھر باہر تشریف لا کر صبح کی نماز پڑھائی۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 382
تخریج حدیث أخرجه البخاري: الوضوء، باب التخفيف في الوضوء (138)، (183) - ومسلم: صلاة المسافرين، باب صلاة النبي ﷺ ودعائه بالليل (763).