کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں نبی ﷺ نے عصر کی نماز میں تین رکعات
حدیث نمبر: 332
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، قَالَ: سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثِ رَكَعَاتٍ مِنَ الْعَصْرِ، ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ الْحُجْرَةَ، فَقَامَ الْخِرْبَاقُ رَجُلٌ بَسِيطُ الْيَدَيْنِ، فَنَادَى: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ؟ فَخَرَجَ مُغْضَبًا يَجُرُّ رِدَاءَهُ، فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ، فَصَلَّى تِلْكَ الرَّكْعَةَ الَّتِي كَانَ تَرَكَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ. [ ص: 322 ] أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں نبی ﷺ نے عصر کی نماز میں تین رکعات کے بعد سلام پھیر دیا۔ پھر کھڑے ہوئے اور حجرے میں تشریف لے گئے۔ خرباق جو لمبے ہاتھوں والے آدمی تھے کھڑے ہوئے اور آواز دی: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم کر دی گئی؟“ آپ ﷺ غصے میں چادر گھسیٹتے ہوئے نکلے، لوگوں سے پوچھا تو آپ کو بتایا گیا (کہ آپ نے تین رکعات پڑھائی ہیں)، آپ نے چھوڑی ہوئی رکعت پڑھائی پھر دو سجدے کیے اور (بعد میں) سلام پھیرا۔