کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: عبید بن عمیر رحمہ اللہ کہتے ہیں : مکہ کے گرد لوگ جمع ہوئے عطاء رحمہ اللہ کہتے
حدیث نمبر: 296
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ، يَقُولُ: اجْتَمَعَتْ جَمَاعَةٌ فِيمَا حَوْلَ مَكَّةَ قَالَ: حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: فِي أَعْلَى الْوَادِي هَهُنَا وَفِي الْحَجِّ قَالَ: فَحَانَتِ الصَّلَاةُ، فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنْ آلِ أَبِي السَّائِبِ أَعْجَمِيُّ اللِّسَانِ قَالَ: فَأَخَّرَهُ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ وَقَدَّمَ غَيْرَهُ فَبَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَلَمْ يَعْرِفْهُ بِشَيْءٍ حَتَّى جَاءَ الْمَدِينَةَ، فَلَمَّا جَاءَ الْمَدِينَةَ عَرَفَهُ بِذَلِكَ. فَقَالَ الْمِسْوَرُ: أَنْظِرْنِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ الرَّجُلَ كَانَ أَعْجَمِيَّ اللِّسَانِ وَكَانَ فِي الْحَجِّ فَخَشِيتُ أَنْ يَسْمَعَ بَعْضُ الْحَاجِّ قِرَاءَتَهُ فَيَأْخُذَ بِعُجْمَتِهِ. فَقَالَ: هُنَالِكَ ذَهَبْتَ بِهَا. فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: قَدْ أَصَبْتَ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْإِمَامَةِ.
حافظ محمد فہد
عبید بن عمیر رحمہ اللہ کہتے ہیں : مکہ کے گرد لوگ جمع ہوئے عطاء رحمہ اللہ کہتے ہیں میرے خیال میں انہوں نے کہا : یہاں بلند وادی میں حج کے موقع پر، عبید کہتے ہیں : نماز کا وقت ہوا تو آل ابی السائب میں سے ایک غیر فصیح زبان والا آدمی آگے ہو گیا، مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے اسے پیچھے کر کے کسی دوسرے کو آگے کر دیا، یہ بات عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے مسور رضی اللہ عنہ سے کچھ نہ پوچھا یہاں تک کہ مدینہ آگئے۔ جب مدینہ آئے تو ان سے اس کے متعلق دریافت کیا تو مسور رضی اللہ عنہ نے کہا : ”دیکھیے اے امیر المومنین! وہ آدمی غیر فصیح زبان والا تھا اور (موسم) حج تھا، مجھے خطرہ لاحق ہوا کہ بعض حاجی اس کی قرآت سنیں گے اور اس کی غیر فصاحت کو لے لیں گے (یعنی غلط یاد کر لیں گے)۔“ تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اچھا، اس لیے آپ نے ایسا کیا؟“ مسور رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا: ”ہاں“، تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ نے صحیح کیا۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 296
تخریج حدیث صحیح اخرجه عبد الرزاق: 3852 ۔ والبيهقى 89/3 وفى المعرفة السنن والآثار له : 1488۔