کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی دادی ملیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول
حدیث نمبر: 287
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى طَعَامٍ صَنَعَتْهُ لَهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ: "قُومُوا فَلَأُصَلِّي بِكُمْ" ، قَالَ أَنَسٌ: فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ.
حافظ محمد فہد
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی دادی ملیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ کو کھانے پر بلایا جسے انہوں نے آپ ﷺ کے لیے بطور ضیافت تیار کیا تھا، آپ ﷺ نے کھانا کھایا، پھر فرمایا: ”چلو میں تمہیں نماز پڑھاؤں۔“ انس رضی اللہ عنہ نے کہا میں ایک چٹائی کی طرف کھڑا ہوا جو ہمارے ہاں کثرت استعمال کی وجہ سے سیاہ ہو چکی تھی۔ اس کو (میں نے) پانی چھڑک کر صاف کیا، پھر اس پر رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے، میں نے اور چھوٹے بچے نے آپ ﷺ کے پیچھے صف بنائی، اور بڑھیا ہمارے پیچھے تھی، آپ ﷺ نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں پھر واپس چلے آئے۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 287
تخریج حدیث اخرجہ البخاری، الصلاة، باب الصلاة علی الحصیر: 380، ومسلم، المساجد، باب جواز الجماعة فی النافلة، والصلاة علی حصیر وخمرة وثوب وغیرہا من الطاہرات: 658۔