کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان فرماتے ہیں کہ جب رات ٹھنڈک اور آندھی
حدیث نمبر: 276
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ ذَاتُ رِيحٍ، يَقُولُ: "أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ" .
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان فرماتے ہیں کہ جب رات ٹھنڈک اور آندھی والی ہوتی تو آپ ﷺ مؤذن کو حکم دیتے کہ وہ اذان میں ﴿ألا صلوا فى الرحال﴾ (خبردار! اپنے گھروں میں نماز پڑھو!) کے الفاظ کہے۔