کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز سے سلام پھیرنے کے
حدیث نمبر: 267
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ مِنْ صَلَاتِهِ يَقُولُ: بِصَوْتِهِ الْأَعْلَى: "لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ، وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ" . أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
حافظ محمد فہد
عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز سے سلام پھیرنے کے بعد بلند آواز سے پڑھتے: ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اس کے لیے ہی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ساری تعریف ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے، گناہوں سے رکنا اور عبادت پر قدرت پانا صرف اللہ کی توفیق سے ممکن ہے۔ اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں، ہر نعمت کا مالک وہی ہے، اور سارا فضل اسی کی ملکیت ہے، اس کے لیے اچھی تعریف ہے، اللہ کے سوا کوئی (حقیقی) معبود نہیں، ہم (صرف) اسی کی عبادت کرتے ہیں اگرچہ کافر برا مانیں۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 267
تخریج حدیث أخرجہ مسلم، المساجد، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ و بیان صفتہ (594)۔