کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کا
حدیث نمبر: 266
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنْتُ أَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالتَّكْبِيرِ. [ ص: 289 ] قَالَ: عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ: ثُمَّ ذَكَرْتُهُ لِأَبِي مَعْبَدٍ بَعْدُ، فَقَالَ: لَمْ أُحَدِّثْكُهُ، قَالَ عَمْرٌو: حَدَّثَتْنِيهِ، قَالَ: وَكَانَ مِنْ أَصْدَقِ مَوَالِي ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: كَأَنَّهُ نَسِيَهُ بَعْدَ مَا حَدَّثَهُ إِيَّاهُ.
حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کا ختم ہونا تکبیر (اللہ اکبر) کی آواز سے پہچان لیتا تھا۔“ عمرو بن دینارؒ فرماتے ہیں: ”میں نے بعد میں یہ حدیث ابومعبد سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: میں نے تو تجھے یہ حدیث بیان نہیں کی“، عمرو کہتے ہیں: ”حالانکہ مجھے انہوں نے ہی بیان کی تھی“ اور کہا: ”یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلاموں میں سے سب سے زیادہ سچے ہیں۔“ امام شافعیؒ فرماتے ہیں: ”گویا کہ وہ انہیں یہ حدیث بیان کرنے کے بعد بھول گئے۔“