کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے
حدیث نمبر: 265
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا سَلَّمَ، وَقَالَ: أَشَارَ أَحَدُنَا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، [ ص: 288 ] وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَكُمْ تُومِئُونَ بِأَيْدِيكُمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ خَيْلِ شُمُسٍ، أَوَ لَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَوْ إِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ، ثُمَّ يُسَلِّمَ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ . أَخْرَجَ السَّبْعَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
حافظ محمد فہد
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، جب آپ نے سلام پھیرا تو ہم میں سے کسی نے دائیں اور بائیں جانب ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے ”السلام علیکم، السلام علیکم“ کہا۔ جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی ﷺ نے ہاتھ سے دائیں اور بائیں اشارہ کر کے (صحابہ کو) بتایا۔ یہ ملاحظہ فرما کر نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے ہاتھوں سے اس طرح اشارے کرتے ہو جس طرح شریر گھوڑوں کی دمیں ہلتی ہیں، کیا تم میں سے کسی کے لیے یہ کافی نہیں؟ یا تمہارے لیے یہی کافی ہے (راوی کا شک ہے) کہ تم (قعدہ میں) اپنی رانوں پر ہاتھ رکھے ہوئے دائیں اور بائیں (چہرہ پھیر) کر السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہا کرو۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 265
تخریج حدیث أخرجہ مسلم، الصلاۃ، باب الأمر بالسکون فی الصلاۃ والنہی عن الإشارۃ بالید: 431۔