کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ پر
حدیث نمبر: 257
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: [ ص: 285 ] يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ يَعْنِي: فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ: "تَقُولُونَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، ثُمَّ تُسَلِّمُونَ عَلَيَّ" .
حافظ محمد فہد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ پر نماز میں درود کس طرح پڑھیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم پڑھو، اے اللہ! محمد ﷺ اور آپ کی آل پر رحمت بھیج جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت بھیجی، اور محمد ﷺ اور آپ کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر برکت نازل فرمائی، پھر تم مجھ پر سلام بھیجو۔“