کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: ابو قلابہ رحمہ اللہ سے سابقہ حدیث کی طرح ہی مروی ہے، البتہ اس میں انہوں نے کہا:
حدیث نمبر: 250
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: وَكَانَ مَالِكٌ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى فَاسْتَوَى قَاعِدًا قَامَ وَاعْتَمَدَ عَلَى الْأَرْضِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
حافظ محمد فہد
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے سابقہ حدیث کی طرح ہی مروی ہے، البتہ اس میں انہوں نے کہا: ”جب مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ پہلی رکعت کے آخری سجدہ سے سر اٹھاتے تو سیدھے بیٹھ جاتے (یعنی جلسہ استراحت کرتے) پھر زمین پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے۔“