کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 249
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: جَاءَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ، فَصَلَّى فِي مَسْجِدِنَا قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأُصَلِّي، وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ، وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، فَذَكَرَ أَنَّهُ يَقُومُ مِنَ الرَّكْعَةِ الْأُولَى، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَنْهَضَ، قُلْتُ: كَيْفَ؟ قَالَ: مِثْلَ صَلَاتِي هَذِهِ.
حافظ محمد فہد
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ ہماری مسجد میں نماز پڑھی اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نماز نہ پڑھتا اور نہ ہی میں نماز کا ارادہ رکھتا ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ تمہیں دکھاؤں میں نے رسول اللہ ﷺ کو کیسے نماز پڑھتے دیکھا۔“ بیان کیا کہ آپ ﷺ پہلی رکعت سے کھڑے ہوتے، اور جب اٹھنے کا ارادہ کرتے، ابو قلابہ کہتے ہیں میں نے کہا : کیسے؟ (جھکتے) مالک بن حویرث نے فرمایا: ”میری اس نماز کی طرح۔“
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 249
تخریج حدیث أخرجہ البخاری: الأذان، باب من صلی بالناس وهو لا یرید إلا أن یعلمهم صلاۃ النبی ﷺ وسنته: 677، 802، 818۔