کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ جب رکوع کرتے تو
حدیث نمبر: 226
أَخْبَرَنَا الْأَصَمُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْبُوَيْطِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ قَالَ: "اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَأَنْتَ رَبِّي، خَشَعَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَعِظَامِي وَشَعَرِي وَبَشَرِي وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَدَمِي للَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ" .
حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ جب رکوع کرتے تو پڑھتے: ”اے اللہ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا، اور تیرے لیے اسلام لایا، اور تیرے ساتھ ایمان لایا اور تو ہی میرا رب ہے، میرے کان، میری آنکھیں، اور میری ہڈیاں اور میرے بال اور میری جلد، اور (میرے اس جسم نے) جسے اٹھایا ہوا ہے میرے قدموں نے، عاجزی اختیار کی اللہ رب العالمین کے لیے۔“