کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: نعمان بن مرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم شرابی، زانی اور چور کے
حدیث نمبر: 223
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُرَّةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَا تَقُولُونَ فِي الشَّارِبِ وَالزَّانِي وَالسَّارِقِ؟" وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُنَزِّلَ اللَّهُ تَعَالَى الْحُدُودَ، قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هُنَّ فَوَاحِشُ، وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ، وَأَسْوَأُ السَّرِقَةِ الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ" ثُمَّ سَاقَ الْحَدِيثَ. أَخْرَجَ الثَّلَاثَةَ الْأَحَادِيثَ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
نعمان بن مرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم شرابی، زانی اور چور کے متعلق کیا کہتے ہو؟“ اور یہ بات ان جرائم کی حدود کے نزول سے پہلے کی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ برائیاں ہیں اور ان میں سزا ہے اور سب سے برا چور نماز کا چور ہے۔“ پھر حدیث آگے بیان کی۔