کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور رسول
حدیث نمبر: 221
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَادٍ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ قَرِيبًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَعِدْ صَلَاتَكَ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ" ، فَقَامَ فَصَلَّى بِنَحْوٍ مِمَّا صَلَّى، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَعِدْ صَلَاتَكَ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ" ، فَقَالَ: [ ص: 268 ] عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أُصَلِّي؟ قَالَ: "إِذَا تَوَجَّهْتَ إِلَى الْقِبْلَةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَقْرَأَ، فَإِذَا رَكَعْتَ فَاجْعَلْ رَاحَتَيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ، وَمَكِّنْ رُكُوعَكَ وَامْدُدْ ظَهْرَكَ، فَإِذَا رَفَعْتَ فَأَقِمْ صُلْبَكَ وَارْفَعْ رَأْسَكَ حَتَّى تَرْجِعَ الْعِظَامُ إِلَى مَفَاصِلِهَا، فَإِذَا سَجَدْتَ فَمَكِّنِ السُّجُودَ فَإِذَا رَفَعْتَ فَاجْلِسْ عَلَى فَخِذِكَ الْيُسْرَى، ثُمَّ اصْنَعْ ذَلِكَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَسَجْدَةٍ حَتَّى تَطْمَئِنَّ" .
حافظ محمد فہد
رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور رسول اللہ ﷺ کے قریب نماز پڑھنے لگا۔ (جب اس نے نماز پوری کی) تو وہ نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو سلام کیا، نبی ﷺ نے فرمایا: ”اپنی نماز لوٹاؤ، کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔“ وہ آدمی کھڑا ہوا اور اس طرح نماز پڑھی جیسے پہلے پڑھی تھی، تو نبی ﷺ نے (پھر) فرمایا: ”اپنی نماز لوٹاؤ، کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے سکھائیں میں کیسے نماز پڑھوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تو قبلہ رخ کھڑا ہو تو اللہ اکبر کہہ، پھر سورہ فاتحہ اور قرآن سے اتنا پڑھ جتنا اللہ نے تیرا مقدر کر دیا ہے، اور جب رکوع کرے تو اپنی ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھ، اور اپنے رکوع کو اطمینان سے کر اور اپنی کمر پھیلا دے، اور جب تو اٹھے تو اپنی پیٹھ سیدھی کر اور سر کو اٹھا یہاں تک کہ ہڈیاں جوڑوں پر لوٹ آئیں۔ اور جب تو سجدہ کرے تو اطمینان سے سجدہ کر اور جب اٹھے تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ جا، پھر اسی طرح ہر رکوع اور سجدہ اطمینان کے ساتھ کر۔“