کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: رفاعہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما
حدیث نمبر: 220
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَلِيِّ بْنِ خَلَادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رِفَاعَةَ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلْيَتَوَضَّأْ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى، ثُمَّ لِيُكَبِّرْ، فَإِنْ كَانَ مَعَهُ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ قَرَأَ بِهِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ تَعَالَى، وَلْيُكَبِّرْ ثُمَّ يَرْكَعْ حَتَّى يَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ لِيَقُمْ حَتَّى يَطْمَئِنَّ قَائِمًا ثُمَّ يَسْجُدْ حَتَّى يَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ لِيَرْفَعْ رَأْسَهُ فَلْيَجْلِسْ حَتَّى يَطْمَئِنَّ جَالِسًا، فَمَنْ نَقَصَ مِنْ هَذَا فَإِنَّمَا يَنْقُصُ مِنْ صَلَاتِهِ.
حافظ محمد فہد
رفاعہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اس طرح وضو کرے جس طرح اللہ نے اس کو حکم دیا ہے، پھر تکبیر کہے، اگر اسے قرآن یاد ہے تو اس سے پڑھے، اور اگر اسے کچھ بھی قرآن نہیں آتا تو اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے، اور اللہ اکبر کہہ کر رکوع کرے یہاں تک کہ اطمینان سے رکوع کر لے، پھر کھڑا ہو یہاں تک کہ اطمینان سے کھڑا ہو جائے، پھر سجدہ کرے یہاں تک کہ اطمینان سے سجدہ ہو، پھر اپنا سر اٹھائے اور بیٹھے یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جائے، جس نے اس میں کمی کی بے شک وہ نماز میں کمی کر رہا ہے۔“