کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (کعبہ میں
حدیث نمبر: 181
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَأُسَامَةُ، فَلَمَّا خَرَجَ سَأَلْتُ بِلَالًا كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَمِينِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَسَارِهِ، وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ، ثُمَّ صَلَّى، وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (کعبہ میں ) داخل ہوئے۔ بلال عثمان بن طلحہ اور ( راوی کہتے ہیں) میرا خیال ہے فرمایا اسامہ رضی اللہ عنهم بھی آپ ﷺ کے ساتھ تھے۔ جب آپ ﷺ باہر تشریف لائے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا رسول اللہ ﷺ نے (بیت اللہ میں ) کیا کیا؟ تو انہوں نے کہا، ”آپ ﷺ نے ایک ستون اپنے دائیں جانب رکھا، دو ستون بائیں جانب اور تین ستون آپ ﷺ کے پیچھے تھے، پھر آپ ﷺ نے نماز پڑھی، اور اس وقت بیت اللہ ( کی چھت) چھ ستونوں پر تھی۔“