کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں، مجھے رسول اللہ ﷺ نے صبح کی
حدیث نمبر: 161
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ قَيْسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ جَدِّهِ قَيْسٍ، قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الصُّبْحِ، فَقَالَ: "مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ يَا قَيْسُ؟" فَقُلْتُ: إِنِّي لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَهُ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
حافظ محمد فہد
قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں، مجھے رسول اللہ ﷺ نے صبح کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”اے قیس یہ دو رکعتیں کیسی ہیں؟“ (قیس فرماتے ہیں) میں نے کہا میں نے فجر کی دو سنتیں نہیں پڑھی تھیں، (یہ سن کر) رسول اللہ ﷺ خاموش ہو گئے۔