کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز سے سو گئے تو اسے
حدیث نمبر: 151
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَامَ عَنِ الصُّبْحِ فَصَلَّاهَا بَعْدَمَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ، وَقَالَ: " مَنْ نَسِيَ الصَّلَاةَ، فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِي [طه: 14] .
حافظ محمد فہد
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز سے سو گئے تو اسے سورج طلوع ہونے کے بعد پڑھا اور فرمایا: ”جو نماز بھول جائے تو جب اسے یاد آئے وہ پڑھ لے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔“ [طه: 14]