کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عبداللہ بن عامر کہتے ہیں ہم نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پیچھے صبح کی نماز
حدیث نمبر: 130
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، يَقُولُ: صَلَّيْنَا وَرَاءَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الصُّبْحَ، فَقَرَأَ فِيهَا بِسُورَةِ يُوسُفَ وَسُورَةِ الْحَجِّ، فَقَرَأَ قِرَاءَةً بَطِيَّةً، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَقَدْ كَانَ إِذَنْ يَقُومُ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ، قَالَ: أَجَلْ.
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن عامر کہتے ہیں ہم نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پیچھے صبح کی نماز پڑھی، انہوں نے پہلی رکعت میں سورۃ یوسف اور دوسری میں سورۃ الحج پڑھی اور آہستہ آہستہ قرآت کی، راوی کہتے ہیں میں نے کہا: ”اللہ کی قسم تب تو وہ نماز طلوع فجر کے ساتھ کھڑی کرتے ہوں گے“، تو عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہا، ”ہاں“۔