کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن عبد العزيز رحمہ اللہ نے نماز میں تاخیر کی
حدیث نمبر: 119
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخَّرَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الصَّلَاةَ. فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "نَزَلَ جِبْرَئِيلُ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ نَزَلَ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ نَزَلَ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ نَزَلَ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ نَزَلَ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، حَتَّى عَدَّ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ" . فَقَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: اتَّقِ اللَّهَ يَا عُرْوَةُ، وَانْظُرْ مَا تَقُولُ. فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ: أَخْبَرَنِيهِ بَشِيرُ بْنُ أَبِي مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
حافظ محمد فہد
زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن عبد العزيز رحمہ اللہ نے نماز میں تاخیر کی تو عروہ رحمہ اللہ نے انہیں کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جبرائیل آئے، میری امامت کی اور میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی...“ پھر جبرئیل آئے ، میری امامت کی اور میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی، پھر جبرئیل آئے میری امامت کی اور میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی، پھر جبرئیل آئے ، میری امامت پھر جبرئیل آئے میری امامت کی اور میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی، یہاں تک کہ پانچ نمازوں کو شمار کیا ۔“ یہاں تک کہ پانچ نمازوں کو شمار کیا۔ تو عمر بن عبد العزيز رحمہ اللہ نے فرمایا: عروہ اللہ سے ڈرو! کیا کہہ رہے ہو۔ عروہ نے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے کہا مجھے بشیر بن ابی مسعود نے اپنے باپ سے خبر دی ہے وہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 119
تخریج حدیث اخرجه البخاري: مواقيت الصلاة، باب مواقيت الصلاة وفضلها: (521) - ومسلم، المساجد، باب اوقات الصلوة الخمس: (610).