کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان کرتی ہیں، ایک عورت نبی ﷺ کے پاس آئی اور آپ
حدیث نمبر: 107
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيِّ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْمَحِيضِ، فَقَالَ: "خُذِي فُرْضَةً مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا" . فَقَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ: "تَطَهَّرِي بِهَا" . قَالَتْ: كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ، وَاسْتَتَرَ بِثَوْبِهِ، تَطَهَّرِي بِهَا" ، فَاجْتَذَبْتُهَا وَعَرَفْتُ الَّذِي أَرَادَ. فَقُلْتُ لَهَا: تَتَبَّعِي بِهَا آثَارَ الدَّمِ، يَعْنِي: الْفَرْجَ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْوُضُوءِ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان کرتی ہیں، ایک عورت نبی ﷺ کے پاس آئی اور آپ ﷺ سے حیض سے غسل کے متعلق دریافت کیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کستوری لگی ہوئی روئی لے اور اس سے پاکی حاصل کر۔“ اس عورت نے کہا: ”اس سے کس طرح پاکی حاصل کروں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے پاکی حاصل کر۔“ اس نے کہا: ”کس طرح اس سے پاکی حاصل کروں؟“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”سبحان اللہ! سبحان اللہ!“ اور کپڑے سے پردہ کر لیا، ”اس سے پاکی حاصل کر۔“ (عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں) میں نے اس کو اپنی طرف کھینچ لیا اور میں جان گئی کہ آپ ﷺ کیا چاہتے ہیں، پھر میں نے اسے کہا: ”اسے خون لگی جگہ پر پھیر لے۔“