کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں، ہم نبی ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ
حدیث نمبر: 85
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَانْقَطَعَ عِقْدٌ لِي، فَأَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْتِمَاسِهِ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَاءٌ، فَنَزَلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ.
حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں، ہم نبی ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ میرا ہار ٹوٹ گیا (گم ہو گیا)، تو رسول اللہ ﷺ اس کو ڈھونڈنے کے لیے ٹھہر گئے، جبکہ قافلہ والوں کے پاس پانی نہیں تھا تو تیمم کی آیت نازل ہوئی۔