کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں میں مروان بن حکم کے پاس گیا تو ہم نے
حدیث نمبر: 57
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَزْمٍ: أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: دَخَلْتُ عَلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ فَتَذَاكَرْنَا مَا يَكُونُ مِنْهُ الْوُضُوءُ، فَقَالَ مَرْوَانُ: وَمِنْ مَسِّ الذَّكَرِ الْوُضُوءُ، فَقَالَ عُرْوَةُ: مَا عَلِمْتُ ذَلِكَ، فَقَالَ مَرْوَانُ: أَخْبَرَتْنِي بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ: أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ" .
حافظ محمد فہد
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں میں مروان بن حکم کے پاس گیا تو ہم نے مذاکرہ کیا کہ کس چیز سے وضو (ضروری) ہوتا ہے تو مروان نے کہا: ذکر کو چھونے سے وضو (ضروری) ہے۔ عروہ نے کہا مجھے اس کا علم نہیں۔ مروان نے کہا مجھے بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے خبر دی انہوں نے نبی ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے: ”جب تم میں سے کوئی اپنے ذکر کو چھوئے تو وہ وضو کرے۔“