کتب حدیثمسند الإمام الشافعيابوابباب: یحییٰ المازنی رحمہ اللہ نے عبداللہ بن زید الانصاری رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا آپ
حدیث نمبر: 45
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ: هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ: نَعَمْ، فَدَعَا بِوَضُوءٍ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ، وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ، بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ، ثُمَّ ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ، ثُمَّ رَدَّهُمَا إِلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ.
حافظ محمد فہد
یحییٰ المازنی رحمہ اللہ نے عبداللہ بن زید الانصاری رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کس طرح وضو کرتے تھے؟“ تو عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہاں“، پھر وضو کے لیے پانی منگوایا، اپنے ہاتھوں پر ڈالا اور اپنے ہاتھوں کو دو دفعہ دھویا، اور کلی کی اور ناک میں تین دفعہ پانی چڑھایا، پھر تین دفعہ اپنے چہرے کو دھویا، پھر دو دفعہ اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھویا، پھر اپنے سر کا دونوں ہاتھوں سے مسح کیا، ہاتھوں کو آگے سے پیچھے کی جانب لے گئے اور پھر پیچھے سے آگے کی جانب واپس لائے۔ سر کے شروع سے آغاز کیا پھر دونوں ہاتھوں کو گدی تک لے گئے، پھر ان دونوں کو واپس مسح کرتے ہوئے وہاں لے آئے جہاں سے آغاز کیا تھا پھر اپنے دونوں پاؤں کو دھویا۔
حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / مسند الإمام الشافعي / حدیث: 45
تخریج حدیث أخرجه البخاري: الوضوء، باب مسح الرأس كله: (185) ومسلم: الطهارة، باب آخر في صفة الوضوء: (235).