کتب حدیث ›
مسند الإمام الشافعي › ابواب
› باب: عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ ایک مردہ بکری کے پاس سے
حدیث نمبر: 17
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ قَدْ كَانَ أَعْطَاهَا مَوْلَاةً لِمَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "فَهَلَّا انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِهَا" . قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ: "إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا" .
حافظ محمد فہد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے جو آپ ﷺ نے اُم المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ لونڈی کو دی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کے چمڑے سے کیوں فائدہ نہیں لیا؟“ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ تو مردہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”صرف اس کا کھانا حرام کیا گیا ہے۔“