کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر اس مقام کی جہاں مہدی کی بیعت ہوگی
حدیث نمبر: 6827
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي ذِئْبٍ ، يَذْكُرُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ أَبَا قَتَادَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يُبَايَعُ لِرَجُلٍ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ ، وَلَنْ يَسْتَحِلَّ هَذَا الْبَيْتَ إِِلا أَهْلُهُ ، فَإِِذَا اسْتَحَلُّوهُ ، فَلا تَسَلْ عَنْ هَلَكَةِ الْعَرَبِ ، ثُمَّ تَظْهَرُ الْحَبَشَةُ ، فَيُخَرِّبُونَهُ خَرَابًا لا يَعْمُرُ بَعْدَهُ أَبَدًا ، وَهُمُ الَّذِينَ يَسْتَخْرِجُونَ كَنْزَهُ " .
سعید بن سمعان بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ ذکر کرتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ایک شخص کی رکن اور مقام ابراہیم کے درمیان بیعت کی جائے گی اور یہ گھر صرف اسی کے لئے حلال ہو گا جو اس کا اہل ہو جب وہ اسے حلال قرار دیدیں گے تو پھر تم عربوں کی ہلاکت کے بارے میں نہ پوچھو، حبشی ظاہر ہوں گے وہ اسے برباد کر دیں گے پھر اس کے بعد یہ کبھی آباد نہیں ہو گا اور وہی لوگ اس کا خزانہ بھی نکال لیں گے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6827
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (7720). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث تخریج «رقم طبعة با وزير 6788»