کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: معجزاتِ کا بیان - ذکر خبر جو کسی عالم کو یہ وہم دلاتی ہے کہ یہ ہمارے پہلے ذکر کردہ خبروں کے خلاف ہے
حدیث نمبر: 6547
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَصْحَابِهِ بِالْمَدِينَةِ أَوْ بِالزَّوْرَاءِ ، فَأَرَادَ الْوَضُوءَ ، فَأُتِيَ بِقَعْبٍ فِيهِ مَاءٌ يَسِيرٌ ، " فَوَضَعَ كَفَّهُ عَلَى الْقَعْبِ ، فَجَعَلَ الْمَاءُ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَضَّأَ الْقَوْمُ " ، قَالَ : كَمْ كُنْتُمْ ؟ قَالَ : زُهَاءَ ثَلاثِ مِائَةٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا جب آپ اپنے اصحاب کے ہمراہ مدینہ منورہ میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) زوراء میں موجود تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرنے کا ارادہ کیا تو آپ کی خدمت میں ایک پیالہ پیش کیا گیا جس میں تھوڑا سا پانی تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تھیلی اس پیالے پر رکھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان میں سے پانی پھوٹنے لگا، یہاں تک کہ تمام لوگوں نے وضو کر لیا۔
راوی نے دریافت کیا: آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: 300 کے لگ بھگ تھی۔
راوی نے دریافت کیا: آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: 300 کے لگ بھگ تھی۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6547
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3572)، م (7/ 59). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث تخریج «رقم طبعة با وزير 6513»