کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: معجزاتِ کا بیان - ذکر بیان کہ ہمارے ذکر کردہ پانی جس میں مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے برکت دی گئی وہ تور میں نہیں بلکہ رکوہ میں تھا
حدیث نمبر: 6542
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَيْنُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : عَطِشَ النَّاسُ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ يَدَيْهِ رَكْوَةٌ يَتَوَضَّأُ مِنْهَا ، إِِذَا جَهِشَ النَّاسُ نَحْوَهُ ، فَقَالَ : " مَا لَكُمْ ؟ " ، فَقَالُوا : مَا لَنَا لا نَتَوَضَّأُ بِهِ ، وَلا نَشْرَبُ إِِلا مَا بَيْنَ يَدَيْكَ ، قَالَ : " فَوَضَعَ يَدَيْهِ فِي الرَّكْوَةِ ، وَدَعَا بِمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدْعُوَ ، قَالَ : فَجَعَلَ الْمَاءُ يَفُورُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْثَالَ الْعُيُونِ ، قَالَ : فَشَرِبْنَا ، وَتَوَضَّأْنَا ، قَالَ : قُلْتُ لِجَابِرٍ : كَمْ كُنْتُمْ ؟ قَالَ : كُنَّا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً ، وَلَوْ كُنَّا مِائَةَ أَلْفٍ ، لَكَفَانَا .
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حدیبیہ کے موقع پر لوگ پیاس کا شکار ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک پیالہ رکھا تھا جس سے آپ وضو کرتے تھے۔ جب لوگوں نے آپ کی خدمت میں گزارش کی تو آپ نے فرمایا: تمہارا کیا معاملہ ہے۔ لوگوں نے عرض کی: ہمارے پاس وضو کرنے کے لئے (پانی) نہیں ہے اور پینے کے لئے بھی نہیں ہے۔ صرف وہ پانی ہے جو آپ کے سامنے ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اس پیالے پر رکھے اور پھر جو اللہ کو منظور تھا وہ دعا کی، راوی کہتے ہیں: تو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے چشموں کی مانند پانی پھوٹنا شروع ہوا۔ راوی کہتے ہیں: تو ہم نے اسے پیا بھی اور اس سے وضو بھی کیا۔
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی۔ انہوں نے فرمایا: ہم پندرہ سو لوگ تھے لیکن اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تو وہ ہمارے لئے کافی ہوتا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6542
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث تخریج «رقم طبعة با وزير 6508»