کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: معجزاتِ کا بیان - ذکر دوسری خبر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 6486
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " بَيْنَمَا رَجُلٌ رَاكِبٌ عَلَى بَقَرَةٍ ، الْتَفَتَتْ إِِلَيْهِ ، فَقَالَتْ : إِِنِّي لَمْ أُخْلَقْ لِهَذَا ، إِِنَّمَا خُلِقْتُ لِلْحِرَاثَةِ " ، قَالَ : " آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ . وَأَخَذَ الذِّئْبُ شَاةً ، فَتَبِعَهَا الرَّاعِي ، فَقَالَ الذِّئْبُ : مَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبْعِ ، يَوْمَ لا رَاعِيَ لَهَا غَيْرِي " ، فَقَالَ : صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ " ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ : وَمَا هُمَا يَوْمَئِذٍ فِي الْقَوْمِ .
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” ایک مرتبہ ایک شخص گائے پر سوار ہوا، تو گائے نے اس کی طرف رخ کر کے کہا:۔ مجھے اس کام کے لیے پیدا نہیں کیا گیا مجھے کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں، ابوبکر اور عمر اس بات پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک مرتبہ ایک بھیڑیے نے ایک بکری کو پکڑ لیا۔ چرواہا اس کے پیچھے آیا۔ بھیڑیے نے کہا: درندوں کے مخصوص دن میں کون اس کا محافظ ہو گا۔ جب ان کا نگران میرے علاوہ اور کوئی نہیں ہو گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں، ابوبکر اور عمر اس پر ایمان رکھتے ہیں (یعنی یقین رکھتے ہیں) “ ابوسلمہ نامی راوی کہتے ہیں: اس دن یہ دونوں صاحبان حاضرین میں موجود نہیں تھے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6486
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث تخریج «رقم طبعة با وزير 6452»