کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اور اپنی امت کی مثال کیا دی
حدیث نمبر: 6408
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهِبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَثَلِي وَمَثَلُ النَّاسِ كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَوْقَدَ نَارًا ، فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ، أَقْبَلَ خَشَاشُ الأَرْضِ وَفَرَاشُهَا ، وَهَذِهِ الدَّوَابُّ الَّتِي تَقْتَحِمُ النَّارَ ، فَتُقْتَحَمُ فِيهَا ، وَهُوَ يَذُبُّهَا عنها ، فَأَنَا الْيَوْمَ آخِذُ بِحُجَزِ النَّاسِ : هَلُمُّوا إِِلَى الْجَنَّةِ ، هَلُمُّوا عَنِ النَّارِ ، فَهُمْ يَقْتَحِمُونَ فِيهَا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میری اور لوگوں کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے جو آگ جلاتا ہے جب اس کے اردگرد کی جگہ روشن ہو جاتی ہے، تو اس میں کیڑے مکوڑے اور پتنگے گرنا شروع ہوتے ہیں تو یہ وہ مکوڑے ہیں جو آگ میں جانا چاہتے ہیں، وہ اس میں جانا چاہتے ہیں۔ وہ شخص انہیں اس میں داخل ہونے سے روکتا ہے، تو آج میں لوگوں کے پہلو پکڑ کر (یہ کہتا ہوں) جنت کی طرف آ جاؤ اور جہنم سے بچو، لیکن وہ اس میں گرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6408
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» (3082): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث تخریج «رقم طبعة با وزير 6374»