کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر مدت کہ جس میں اللہ نے آدم پر فیصلہ کیا اسے بنانے سے پہلے
حدیث نمبر: 6179
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى ، فَقَالَ مُوسَى : أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ ، وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ ، وَأَغْوَيْتَ النَّاسَ ، وَأَخْرَجْتَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ ، فَقَالَ آدَمُ : أَنْتَ مُوسَى الَّذِي اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِكَلامِهِ ، تَلُومُنِي عَلَى عَمَلٍ عَمِلْتُهُ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ ؟ ، قَالَ : فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بحث ہو گئی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہ سیدنا آدم علیہ السلام ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دست قدرت کے ذریعے پیدا کیا آپ میں اپنی روح کو پھونکا، لیکن آپ نے لوگوں کو گمراہ کر دیا اور انہیں جنت سے نکلنے پر مجبور کر دیا، سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: آپ وہ موسیٰ ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام کے ذریعے منتخب کیا آپ مجھے ایک ایسے عمل کے بارے میں ملامت کر رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین کی تخلیق سے پہلے ہی میرے حوالے سے لکھ دیا تھا۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تو سیدنا آدم علیہ السلام سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب التاريخ / حدیث: 6179
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (80): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث تخریج «رقم طبعة با وزير 6146»