کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: گرہن کی نماز میں پہلی رکعت کا لمبا کرنا۔
حدیث نمبر: 1064
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمْ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي سَجْدَتَيْنِ الْأَوَّلُ الْأَوَّلُ أَطْوَلُ " .
مولانا داود راز
´ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابواحمد محمد بن عبداللہ زبیری نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، ان سے یحییٰ بن سعید انصاری نے ، ان سے عمرہ نے ، ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کی دو رکعتوں میں چار رکوع کئے اور پہلی رکعت دوسری رکعت سے لمبی تھی ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الكسوف / حدیث: 1064
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة