کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ممنوعہ بیوع کا بیان - بیعِ ملامسہ کی صورت اور منابذہ کا طریقہ بیان کرنا
حدیث نمبر: 4976
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ بِعَسْقَلانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعَتَيْنِ الْمُلامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ " ، فَالْمُنَابَذَةُ هُوَ أَنْ يَقُولَ : إِذَا نَبَذْتُ إِلَيْكَ هَذَا الثَّوْبَ ، فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ ، وَالْمُلامَسَةُ أَنْ يَمَسَّهُ بِيَدِهِ ، وَلا يَنْشُرُهُ ، وَلا يُقَلِّبُهُ ، يَقُولُ : إِذَا مَسَّهُ وَجَبَ الْبَيْعُ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : الْمُنَابَذَةُ أَنْ يَنْبِذَ الْمُشْتَرِي ثَوْبًا إِلَى الْبَائِعِ ، وَيَنْبِذَ الْبَائِعُ إِلَى الْمُشْتَرِي ثَوْبًا لِيَبِيعَ أَحَدَهُمَا وَصَلَهُ عَلَى أَنَّهُمَا إِذَا وَقَفَا بَعْدَ ذَلِكَ عَلَى الطُّولِ وَالْعَرْضِ لا يَكُونُ لَهُمَا الْخِيَارُ إِلا ذَلِكَ النَّبْذُ فَقَطْ ، وَالْمُلامَسَةُ أَنْ يَلْمِسَ الْمُشْتَرِي الثَّوْبَ ، ثُمَّ يَشْتَرِيَهُ عَلَى أَنْ لا خِيَارَ بَعْدَ ذَلِكَ إِذَا نَشَرَهُ وَقَلَّبَهُ سِوَى ذَلِكَ اللَّمْسِ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کی بیع سے منع کیا ہے ملامسہ اور منابذہ (راوی کہتے ہیں:) منابذہ یہ ہے آدمی یہ کہے: جب میں تمہاری طرف یہ کپڑا پھینکوں گا، تو سودا طے ہو جائے گا۔ ملامسہ یہ ہے: آدمی اپنے ہاتھ کے ذریعے اسے چھوئے اسے کھولے نہیں اسے پلٹے نہیں اور یہ کہے: جیسے ہی اسے چھو لیا تو سودا لازم ہو جائے گا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) منابذہ یہ ہے: خریدار کپڑے کو فروخت کرنے والے کی طرف پھینکے اور فروخت کرنے والا کپڑے کو خریدار کی طرف پھینکے تاکہ ان دونوں کا آپس میں سودا طے ہو جائے۔ اس شرط پر کہ جب وہ اس کے بعد کپڑے کی لمبائی اور چوڑائی پر واقف ہو تو انہیں سودا ختم کرنے کا کوئی اختیار نہ ہو صرف یہ پھینکنا ہی (سودا طے ہونے کی نشانی ہو) ملامسہ یہ ہے: خریدار کپڑے کو چھو لے تو پھر اسے خریدے اس شرط پر کہ اس کے بعد اس کے پاس اختیار باقی نہیں رہے گا یعنی جب وہ اسے کھولے گا اور جب اسے الٹائے گا (تو اختیار نہیں ہو گا) صرف چھونا کافی ہو گا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب البيوع / حدیث: 4976
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (2147). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث تخریج «رقم طبعة با وزير 4955»