کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: عورتوں کے پچھلے حصے میں جماع سے ممانعت کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنی بیوی سے غیر حرث کے موضع میں وطی کرے
حدیث نمبر: 4201
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ عِيسَى بْنِ حِطَّانَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلامٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ ، قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّا نَكُونَ فِي أَرْضِ الْفَلاةِ ، فَيَكُونُ مِنَّا الرُّوَيْحَةُ ، وَفِي الْمَاءِ قِلَّةٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فَلْيَتَوَضَّأْ ، وَلا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ ، فَإِنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ " .
سیدنا علی بن طلق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: ہم ایک ایسی سرزمین پر رہتے ہیں جو بے آب و گیاہ ہے ہم میں سے کسی کی تھوڑی سی ہوا خارج ہو جاتی ہے اور وہاں پانی کم ہو جاتا ہے (تو ہمیں کیا کرنا چاہئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص کی ہوا خارج ہو جائے تو اسے وضو کرنا چاہئے اور تم خواتین کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرو بیشک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیا نہیں کرتا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب النكاح / حدیث: 4201
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر ما قبله بحديث. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث تخریج «رقم طبعة با وزير 4189»