کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مسافر کے روزے کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں افطار کرنے کا حکم دیا
حدیث نمبر: 3550
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَهَرٍ مِنْ مَاءٍ السَّمَاءِ ، وَهُوَ عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ ، وَالنَّاسُ صِيَامٌ ، فَقَالَ : " اشْرَبُوا " ، فَجَعَلُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : " اشْرَبُوا ، فَإِنِّي رَاكِبٌ ، وَإِنِّي أَيَسَرُّكُمْ ، وَأَنْتُمْ مُشَاةٌ " ، فَجَعَلُوا يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ ، فَحَوَّلَ وَرِكَهُ فَشَرِبَ وَشَرِبَ النَّاسُ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارانی پانی کی نہر کے پاس ہم سے فرمایا: آپ اس وقت اپنے خچر پر سوار تھے اور لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ آپ نے فرمایا: تم لوگ پانی پی لو۔ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ پانی پی لو، کیونکہ میں، تو سوار ہوں میں تم سے زیادہ آسان حالت میں ہوں تم لوگ پیدل چل رہے ہو لوگ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھنے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پہلو کو حرکت دی۔ آپ نے پانی پیا، تو لوگوں نے بھی پانی پی لیا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصوم / حدیث: 3550
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق على «صحيح ابن خزيمة»» (3/ 256 / 2022). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث تخریج «رقم طبعة با وزير 3542»