کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: تکبر میں سے کیا چیز مستحب ہے اور کون سی چیز مکروہ ہے، اس بارے میں بیان۔
حدیث نمبر: 3725
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَتِيكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنَ الْغَيْرَةِ مَا يُحِبُّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَمِنْهَا مَا يَبْغَضُ اللَّهُ، وَإِنَّ مِنَ الْخُيَلَاءِ مَا يُحِبُّ اللَّهُ وَمِنْهَا مَا يَبْغَضُ اللَّهُ، فَأَمَّا مَا يُحِبُّ اللَّهُ مِنَ الْغَيْرَةِ فَالْغَيْرَةُ فِي رِيبَةٍ، وَأَمَّا مَا يُبْغِضُ اللَّهُ مِنَ الْغَيْرَةِ، فَالْغَيْرَةُ مِنْ غَيْرِ رِيبَةٍ، وَأَمَّا مَا يُحِبُّ اللَّهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ، فَالرَّجُلُ يَخْتَالُ بِنَفْسِهِ عِنْدَ الْقِتَالِ وَالصَّدَقَةِ، وَأَمَّا مَا يَبْغَضُ اللَّهُ فَالْمَرَحُ»
مظاہر امیر خان
حضرت ابن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بعض غیرت کو پسند کرتا ہے اور بعض کو ناپسند کرتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ بعض تکبر کو پسند کرتا ہے اور بعض کو ناپسند کرتا ہے۔ اللہ کو جو غیرت پسند ہے وہ شک و شبہ کی غیرت ہے۔ اور جو غیرت ناپسند ہے وہ بلاوجہ کی غیرت ہے۔ اور اللہ کو جو تکبر پسند ہے وہ یہ ہے کہ آدمی لڑائی کے وقت یا صدقہ کے وقت فخر کرے۔ اور جو تکبر اللہ کو ناپسند ہے وہ کھیل کود اور تکبر ہے۔“
حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب الجهاد / حدیث: 3725
درجۂ حدیث محدثین: مرسل
حدیث تخریج «مرسل، و«انفرد به المصنف من هذا الطريق»»