کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: فصل: کسریٰ کے خزانوں کی فتح
حدیث نمبر: 12220
عَنْ سِمَاكٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”لَيَفْتَحَنَّ رَهْطٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ كُنُوزَ كِسْرَى الَّتِي“ قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ ”الَّذِي بِالْأَبْيَضِ“ قَالَ جَابِرٌ فَكُنْتُ فِيهِمْ فَأَصَابَنِي أَلْفُ دِرْهَمٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کی ایک جماعت کسریٰ کے خزانوں کو ضرورضرور فتح کرے گی۔ ابو نعیم راوی نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: وہ خزانے جو اس کے سفید محلات میں ہیں۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں بھی ان خزانوں کو فتح کرنے والوں میں شامل تھا اور ایک ہزار درہم میرے حصہ میں آئے تھے۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ پیشین گوئی بھی پوری ہو گئی اور مسلمان ایران کے خزانوں پر قابض ہو گئے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الخلافة والإمارة / حدیث: 12220
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اخرجه مسلم: 2919 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20996 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21307»