کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: ابن جریجlکا تذکرہ
حدیث نمبر: 12017
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَهْلُ مَكَّةَ يَقُولُونَ أَخَذَ ابْنُ جُرَيْجٍ الصَّلَاةَ مِنْ عَطَاءٍ وَأَخَذَهَا عَطَاءٌ مِنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَأَخَذَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَأَخَذَهَا أَبُو بَكْرٍ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ صَلَاةً مِنْ ابْنِ جُرَيْجٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
عبدالرزاق سے مروی ہے کہ اہل مکہ کہا کرتے ہیں کہ ابن جریج نے نماز کا طریقہ عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن الزبیر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے ابو بکر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نماز کا طریقہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیکھا۔ میں نے ابن جریج رحمہ اللہ سے بڑھ کر بہترنماز پڑھتے کسی کو نہیں دیکھا۔
وضاحت:
فوائد: … ابن جریج کا نام عبدالملک بن عبدالعزیز بن جریج ہے، ان کی کنیت ابو الولید اور ابو خالد ہے، یہ تبع تابعی ہیں، امام عبدالرزاق کہتے ہیں: میں جب ابن جریج کو نماز ادا کرتے دیکھتا تو پتہ چلتا کہ وہ واقعی اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں، انھوں نے سوبرس عمر پائی اور ۱۵۰ سن ہجری میں وفائی پائی،یہ کتب ستہ کے راویوں میں سے ہیں،اس باب میں ابن جریج صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی منقبت بیان ہوئی کہ ان کی نماز کا طریقہ قابل رشک تھا۔ امام ترمذی نے ان کے مناقب میں بیان کیا ہے کہ مکی بن ابراہیم سے مروی ہے کہ ہم ابن جریج صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں تھے کہ ایک سائل ان کی خدمت میں آیا اور اس نے کچھ مانگا تو ابن جریج نے اپنے خادم سے کہا کہ اسے ایک دینار دے دو، اس نے کہا کہ اس وقت میرے پاس ایک ہی دینار ہے، اگر میں یہ بھی اسے دے دوں تو آپ اور آپ کے تمام اہل خانہ بھوکے رہیں گے، یہ سن کر ابن جریج نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: وہی اس کو دے دو۔ مکی سے مروی ہے کہ ہم ابھی ان کی خدمت میں ہی موجود تھے کہ ایک آدمی ایک خط اور ایک تھیلی لیے ان کی خدمت میں آیا، وہ ان کے کسی دوست نے بھیجا تھا، خط میں تحریر تھا کہ میں آپ کی خدمت میں پچاس دینار بھیج رہا ہوں، ابن جریج نے تھیلی کوکھلا، جب دیناروں کی گنتی کی تو وہ اکاون تھے۔ ابن جریج صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خادم سے کہا: تم نے ایک دینار اللہ کی راہ میں دیا تو اللہ نے وہی تمہیں واپس بھیج دیا اور اس کے ساتھ مزید پچاس دینار بھی بھیج دیئے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كنى الصحابيات / حدیث: 12017
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه المروزي: 137، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 73 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 73»