حدیث نمبر: 11997
عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَكَانَتْ قَدْ بَايَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَفْضَلِ الْعَمَلِ فَقَالَ: ”الصَّلَاةُ لِأَوَّلِ وَقْتِهَا.“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ ام فروہ رضی اللہ عنہا ، جنھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تھی، سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ سب سے افضل عمل کونسا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نماز کو اس کے اول وقت پر ادا کرنا۔
وضاحت:
فوائد: … سیدہ ام فروہ رضی اللہ عنہا، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی باپ کی طرف سے بہن ہیں، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اشعث بن قیس سے ان کا نکاح کیا تھا اور ان سے ان کی اولاد ہوئی تھی، ایک بیٹے کا نام محمد تھا۔
یاد رہے کہ ام فروہ رضی اللہ عنہا یہ ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کی دختر ہیں اور سیدنا ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کی پدری ہمشیرہ ہیں۔ ان کے شوہر کا نام ابو بکر الاشعث بن قیس ہے۔ ان کے بطن سے محمد بن الاشعث وغیرہ نے جنم لیا۔