کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 11996
عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُمِّ شَرِيكٍ أَنَّهَا كَانَتْ مِمَّنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
عروہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا ان خواتین میں سے ہیں، جنہوں نے اپنے آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہبہ کر دیا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا اپنی کنیت کے ساتھ مشہور ہیں، ان کا نام عزیلہیا غُزیّہیا غَزِیّہ تھا، یہ ابو العسکر بن سمی بن حارث ازدی دوسی کے نکاح میں تھیں،ان کے ہاں شریک کو جنم دیا۔ خاتون کا اپنے آپ کو کسی کے لیے ہبہ کر دینا اور اس شخص کا اس عورت سے خود شادی کر لینا اور کسی سے کروا دینا،یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاصہ تھا اور یہ کسی خلیفہ اور امتی کا حق نہیںہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كنى الصحابيات / حدیث: 11996
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح، اخرجه النسائي في الكبري : 8928 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:27621 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28173»