کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود اور ان کی ماں رضی اللہ عنہما بھی خدام رسول میں سے تھے
حدیث نمبر: 11491
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”إِذْنُكَ عَلَيَّ أَنْ تَرْفَعَ الْحِجَابَ وَأَنْ تَسْتَمِعَ سِوَادِي حَتَّى أَنْهَاكَ“ قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَبِي بِسَوَادِي سِرِّي قَالَ أَذِنَ لَهُ أَنْ يَسْمَعَ سِرَّهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پردہ کو اٹھا دیا جانا تمہارے لیے آگے آجانے کی اجازت کے مترادف ہے اور تم میری راز کی باتوں کو سننے کے بھی مجازہو، یہاں تک کہ میں تمہیں اس سے روک دوں۔ ابو عبدالرحمن نے کہا: سِوَاد کے معانی راز کے ہیں،یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں راز کی باتیں سننے کی اجازت دے رکھی تھی۔
وضاحت:
فوائد: … کسی کو اجازت دینے کے لیے کوئی علامت مقرر کی جا سکتی ہے۔
آزاد لوگوں میں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کل گیارہ خادم تھے، ان کے نام درج ذیل ہیں: سیدنا انس، سیدنا ہند بن حارثہ، سیدنا اسماء بن حارثہ، سیدنا ربیعہ بن کعب، سیدنا عبد اللہ بن مسعود اور ان کی ماں، سیدنا عقبہ بن عامر، سیدنا بلال بن رباح، سیدنا سعد، سیدنا بکیر بن شداخ، سیدنا ابو ذر غفاری۔