کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: ان خواتین کا تذکرہ جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح کیا،یا جنہوں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہبہ کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ خلوت اختیار نہیں کییا وہ خواتین کہ جن سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح کا وعدہ کیا
حدیث نمبر: 11468
عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ وَعَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَا مَرَّ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابٌ لَهُ فَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّى انْطَلَقْنَا إِلَى حَائِطٍ يُقَالُ لَهُ الشَّوْطُ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى حَائِطَيْنِ مِنْهُمَا فَجَلَسْنَا بَيْنَهُمَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”اجْلِسُوا“ وَدَخَلَ هُوَ وَقَدْ أُوتِيَ بِالْجَوْنِيَّةِ فِي بَيْتِ أُمَيْمَةَ بِنْتِ النُّعْمَانِ بْنِ شَرَاحِيلَ وَمَعَهَا دَايَةٌ لَهَا فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”هَبِي لِي نَفْسَكِ“ قَالَتْ وَهَلْ تَهَبُ الْمَلِكَةُ نَفْسَهَا لِلسُّوقَةِ قَالَتْ إِنِّي أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ قَالَ ”لَقَدْ عُذْتِ بِمَعَاذٍ“ ثُمَّ خَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ ”يَا أَبَا أُسَيْدٍ اكْسُهَا رَازِقِيَّتَيْنِ وَأَلْحِقْهَا بِأَهْلِهَا“ قَالَ وَقَالَ غَيْرُ أَبِي أَحْمَدَ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي الْجَوْنِ يُقَالُ لَهَا أَمِينَةُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو اسید اور سیدنا سہل رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا ہمارے پاس سے گزر ہوا، ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم ایک باغ تک گئے جس کا نام الشوط تھا، ہم وہاں دو اور باغوں کے پاس جا پہنچے اور ہم ان دونوں کے درمیان بیٹھ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ اور آپ آگے چلے گئے، جونیہ خاتون کو امیمہ بنت نعمان بن شراحیل کے گھر میں لایا گیا تھا، اس کے ہمراہ اس کی ایک دایہ بھی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس گئے اورفرمایا: تم اپنے آپ کو میرے لیے ہبہ کر دو۔ اس نے کہا: کیا کوئی ملکہ اپنے آپ کو اپنی رعایا کے لیے ہبہ کرسکتی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہنے لگی: میں آپ سے اللہ کی پناہ چاہتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے اس ذات کا نام لے کر پناہ مانگی ہے کہ صرف وہی ذات ایسی ہے جس کی پناہ طلب کی جاتی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف آگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابوا سید! تم اسے روئی کے دو سفید کپڑے دے کر اس کو اس کے اہل خانہ کے ہاں پہنچا دو۔ ابو احمد کے علاوہ باقی او ر راویوں نے جونیہ کی بجائے یوں کہا ہے کہ امیمہ بنت نعمان کے گھر میں بنو جون قبیلہ کی امینہ نامی ایک عورت کو لایا گیا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … اس خاتون کے نام میں اختلاف ہے۔ اسمائ، عمیرہ اور امیمہ وغیرہ اس کے نام ذکر کیے جاتے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11468
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 5255، 5257 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16061 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16158»
حدیث نمبر: 11469
جَمِيلُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ صَحِبْتُ شَيْخًا مِنَ الْأَنْصَارِ ذَكَرَ أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ يُقَالُ لَهُ كَعْبُ بْنُ زَيْدٍ أَوْ زَيْدُ بْنُ كَعْبٍ فَحَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي غِفَارٍ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهَا وَضَعَ ثَوْبَهُ وَقَعَدَ عَلَى الْفِرَاشِ أَبْصَرَ بِكَشْحِهَا بَيَاضًا فَانْحَازَ عَنِ الْفِرَاشِ ثُمَّ قَالَ ”خُذِي عَلَيْكِ ثِيَابَكِ“ وَلَمْ يَأْخُذْ مِمَّا أَتَاهَا شَيْئًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
جمیل بن زید کہتے ہیں: مجھے ایک انصاری بزرگ کی صحبت میں بیٹھنے کا موقعہ ملا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل ہے۔ اس کا نام کعب بن زیدیا زید بن کعب تھا، اس نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ بنو غفار کی ایک خاتون سے نکاح کیا، جب آپ اس کے ہاں داخل ہوئے تو اپنا کپڑا ایک طرف رکھا اور بستر پر بیٹھ گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی کو کھ پر برص کا سفید نشان نظر آیا توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بستر سے دور ہوگئے اور فرمایا: اپنے کپڑے پہن لو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے جو کچھ عنایت کیا تھا، اس میں سے کوئی بھی چیز آپ نے واپس نہیں لی۔
وضاحت:
فوائد: … برص: ایک بیماری جس سے بدن پر سفید داغ پڑ جاتے ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11469
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف لضعف جميل بن زيد الطائي ، ثم ان في اسناد حديثه ھذا اضطرابا، اخرجه البيهقي: 7/ 256 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16032 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16128»
حدیث نمبر: 11470
عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُمِّ شَرِيكٍ أَنَّهَا كَانَتْ مِمَّنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ وہ ان خواتین میں سے ہے، جنھوں نے اپنے آ پ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہبہ کیا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … خاتون کا اپنے آپ کو کسی کے لیے ہبہ کر دینا،یہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاصہ تھا، یعنی خواتین اپنے آپ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہبہ سکتی تھیں، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مرضی ہوتی تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے خود نکاح کر لیںیا کسی سے کروا دیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11470
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح، اخرجه النسائي في الكبري : 8928، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27621 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28173»
حدیث نمبر: 11471
عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَأَى أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ عَبَّاسٍ وَهِيَ فَوْقَ الْفَطِيمِ قَالَتْ فَقَالَ ”لَئِنْ بَلَغَتْ بُنَيَّةُ الْعَبَّاسِ هَذِهِ وَأَنَا حَيٌّ لَأَتَزَوَّجَنَّهَا“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ ام فضل بنت سے حارث سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام حبیبہ بنت عباس کو اس عمر میں دیکھا کہ ابھی ان کا دودھ کچھ عرصہ قبل ہی چھڑایا گیا تھا۔ تو آپ نے فرمایا: اگر میری زندگی میں عباس کی یہ بیٹی بالغ ہوگئی تو میں اس سے ضرور نکاح کروں گا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 11471
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «اسناده ضعيف، حسين بن عبد الله ضعيف، اخرجه ابويعلي: 7075، والطبراني في الكبير : 25/ 238، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26870 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27407»